جے پور،18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جے پور کمشنٹریٹ کے چومو تھانہ علاقے میں کل رات ایک پک اپ اور موٹر سائیکل کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہو گئی۔پولیس نے آج بتایا کہ ایکسپریس ہائی وے پر ہاڈوتا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ اور موٹر سائیکل کی کی ٹکرمیں موٹر سائیکل پر سوار نانورام مینا(28)اور رچھپال یادو(21)شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے انہیں مقامی کلینک پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں فوت شدگان کا آج پوسٹ مارٹم کراکر لاش اہل خانہ کو سونپ دیے گئے ہیں۔پک اپ ڈرائیور واقعہ کے بعد جائے حادثہ سے فرار ہو گیا جس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 279، 304 Aکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔